خیبر پختونخوا

مذاکرات کا آغازنہ ہونے پر سول نافرمانی کی تحریک شروع کردینگے:پی ٹی آئی

پاکستان میں ایک طرح مارشل لاءہے، ریاستی دہشتگردی سے نہتے عوام محفوظ نہیں، عمر ایوب


پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مذاکرات نہ ہونے کی صورت میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک طرح مارشل لاءہے، ریاستی دہشتگردی سے نہتے عوام محفوظ نہیں، حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور مجھ سمیت دیگر رہنماوں پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
انہوں عندیہ دیا کہ کمیٹی اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کرے گی، اگر مذاکرات نہیں ہوتے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز بولے کہ جعلی حکومت ہمیں جعلی کیسز میں مصروف رکھنا چاہتی ہے، آزاد کشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پر امن طریقے سے آزاد کشمیر کے عوام نے اپنے مطالبات منوائے، یہ پاکستان کسی خاص طبقے کے لئے نہیں ہیں۔

🛑 Imran Khan's Freedom Soon? | PTI Negotiations | Sher Afzal Marwat in Action



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *