پشپا 2 کی باکس آفس پر دھوم، چوتھے دن کمائی 800 کروڑ سے تجاوز

فلم نے صرف چار دنوں میں بھارت میں 529اعشاریہ 45 کروڑ روپے کی خالص کمائی کرلی ہے


ممبئی(قدرت روزنامہ)آلو راجن کی ایکشن ڈرامہ فلم پشپا 2 نے باکس آفس پر تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھا ہوا ہے۔
فلم نے صرف چار دنوں میں بھارت میں 529اعشاریہ 45 کروڑ روپے کی خالص کمائی کرلی ہے جبکہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر 800 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آلّو ارجن کی یہ فلم 5 دسمبر کو کئی زبانوں میں ریلیز کی گئی جن میں ہندی، تامل، کنڑ، بنگالی اور ملیالم شامل ہیں۔
فلم نے پہلے دن 164 اعشاریہ 25 کروڑ روپے کی کمائی کی، دوسرے دن 93اعشاریہ 8 کروڑ، تیسرے دن 119اعشاریہ 25 کروڑ اور چوتھے دن اتوار کو 141اعشاریہ 5 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ مجموعی طور پر 529اعشاریہ 45 کروڑ روپے کما لیے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کی ہندی زبان میں کمائی اس کے تلگو ورژن سے زیادہ رہی۔ چار دنوں میں ہندی ورژن نے 285اعشاریہ 7 کروڑ روپے جبکہ تلگو ورژن نے 198اعشاریہ 55 کروڑ روپے کی خالص کمائی کی۔
پشپا 2 نے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں بھی ریکارڈ توڑ کارکردگی دکھائی ہے۔ اتوار کے دن تلگو زبان کے شوز کی مجموعی شرکت 73اعشاریہ 50 فیصد رہی جبکہ حیدرآباد میں 79اعشاریہ 50 فیصد تک پہنچ گئی۔
بنگلورو اور چنئی میں شرکت کی شرح بالترتیب 67اعشاریہ 50 فیصد اور 65اعشاریہ 75 فیصد رہی۔ ہندی ورژن میں شرکت کا تناسب مزید شاندار رہا، جس میں ممبئی نے 88 فیصد، دہلی اور این سی آر نے 78اعشاریہ 25 فیصد شرکت کی۔
فلمی ماہرین کے مطابق پشپا 2 نے شاہ رخ خان کی جوان اور پٹھان جیسی کامیاب فلموں کے ابتدائی چار دنوں کی کمائی کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دیگر معروف فلموں میں رنبیر کپور کی اینمل، سلمان خان کی ٹائیگر 3 اور کے جی ایف 2 شامل ہیں لیکن پشپا 2 نے سب سے زیادہ کمائی کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *