بلوچستان کی سماجی رہنماء فاطمہ اقبال خان ہیومن رائٹس نیشنل ایوارڈ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
ہیومن رائٹس کونسل یہ ایوارڈ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی چیدہ شخصیات کو ہر سال عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر دیتی ہے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی سماجی رہنماء فاطمہ اقبال خان کو ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے نمایاں سماجی خدمات کے اعتراف میں بلوچستان سے چوتھے قومی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا ۔
جو انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے 9 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں انہیں دیا گیا۔ ہیومن رائٹس کونسل یہ ایوارڈ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی چیدہ شخصیات کو ہر سال عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر دیتی ہے۔