انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ثنا فخر محبت بھری نظروں سے والدہ کی طرف دیکھ رہی ہیں . ثنا فخر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اُن کی والدہ انتقال کرگئی ہیں . اداکارہ نے لکھا کہ ’موت زندگی کا مخالف نہیں بلکہ زندگی کا ایک حصہ ہے . ‘اُنہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’امّاں! میں آپ کو بہت یاد کروں گی . ‘ ثنا فخر نے اپنی مرحومہ والدہ کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی . اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد کی جانب سے اُن کی مرحومہ والدہ کی مغفرت کے لیے دُعا کی جارہی ہے . . .View this post on Instagram