بلدیاتی اداروں کی فعالیت چاہتے ہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کارکردگی سے مشروط بلدیاتی اداروں کے فنڈز میں غیر معمولی اضافے کا فیصلہ کیا ہے، میر سرفراز بگٹی
سوئی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پیر کے روز ایک روزہ دورے پر سوئی پہنچے جہاں انہوں نے سوئی میونسپل کمیٹی کے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔ چئیرمین میونسپل کمیٹی سوئی عزت اللہ بگٹی اور علاقائی عمائدین نے ایم سی آفس آمد پر وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی فعالیت چاہتے ہیں ہم نے کارکردگی سے مشروط بلدیاتی اداروں کے فنڈز میں غیر معمولی اضافے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقامی سطح پر عوامی مسائل حل ہونے سے عوام کو صوبائی دارالحکومت آنے کی مشکلات نہیں جھیلنی پڑیں گی۔ عوام کے بیشتر مسائل مقامی سطح کے ہی ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے فعال کردار ادا کریں تو صوبائی مشینری پر غیر ضروری دباؤ کم ہوگا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو چئیرمین میونسپل کمیٹی سوئی عزت اللہ بگٹی نے سوئنیر بھی پیش کیا۔