”تصویر میں دو نوں لڑکے میر لیے فرشتوں سے کم نہیں کیونکہ ۔۔۔“نوجوانوں نے اکیلی لڑکی کی سنسان سڑک پر کس طرح مدد کی ؟ جانئے
یہ میرے لئے فرشتوں سے کم نہیں تھے . آج رات کو آفس سے واپسی پر جو کہ 9 بجے ہوئی میری سکوٹی ایک دم بند ہو گئی اور چلنے سے انکار کر دیا . “ ”بہت کوشش کی لیکن نہ جی اس نے نہیں چلنا تھا . جس روڈ پہ کھڑی تھی ٹریفک تو تھی وہاں لیکن اندھیرا بھی تھا اور رش نہیں تھا . . تبھی کہیں سے ایک لڑکا میری مدد کیلئے آیا،وہ لڑکا ان دونوں میں سے نہیں ہے کیونکہ اس نے تصویر بنوانے سے انکار کر دیا . خیر اس کو میں نے کک لگانے کے لئے بولا کیوں کہ سکوٹی کی کک مجھ سے نہیں لگتی . . . اس سے بھی نہیں لگی تو لگا شائد اس میں بھی میری طرح زور نہیں ہے . تبھی موٹر سائیکلز پہ سوار کچھ لوگوں کو روکنا شروع کیا تو کوئی نہیں رکا ، سیدھے ہاتھ پہ کھڑا لڑکا پہلے تو چلا گیا پھر واپس آیا وجہ پوچھی . میں نے اسے بھی کک لگانے کا بولا . ان حالات میں بھی لوگ ایسے مدد کرتے ہیں . . . میں سچ میں ان لوگوں کی شکر گزار ہوں . . . اور اس وقت سے سوچ رہی ہوں کہ آخر اس واقعہ سے اللہ مجھے کیا بتانا چاہ رہے ہیں . . .