اسلام آباد

ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو مبارکباد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ رواں برس نومبر میں 2.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مشکور ہیں، نومبر 2024 میں گزشتہ برس کے مقابلے ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زر 33.6 فیصد سے بڑھ کر 14.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو خوش آئند ہے اور معیشت کے لیے اچھے ثمرات لے کر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، بیرون ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری، مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی، معاشی استحکام کا سہرا حکومتی ٹیم کو جاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا فخر اور پاکستان کے سفیر ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو دنیا بھر اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

🛑 Imran Khan's Freedom Soon? | PTI Negotiations | Sher Afzal Marwat in Action



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *