سندھ
کراچی : دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایم کیوایم لندن کے کارکنان گرفتار
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر عزیزآباد کے علاقے سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) لندن کے 24 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتاریاں لیاقت علی خان چوک اور جناح گراؤنڈ سے کی گئیں، گرفتار افراد کے خلاف تھانہ عزیزآباد پر سرکار کی مدعیت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے کراچی کے ضلع وسطی میں 10 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ ہے، ضلع وسطی میں جلسے جلوسوں، احتجاج اور ڈبل سواری پر پابندی ہے۔