وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان شاید رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اوچ کی باصلاحیت بچی میر زادی کے مطالبے پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وہاں گرلز اسکول کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ اس اسکول کے قیام کا مطالبہ بچی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے ذریعے کیا تھا، جس میں اس نے نہ صرف اپنی تعلیم کے لیے اسکول کی ضرورت پر زور دیا بلکہ خوبصورت نعت بھی پیش کی۔ وزیر اعلی نے اس پسماندہ علاقے کی بچی کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کو اس سلسلے میں فوری کارروائی کی ہدایت دی ہے تاکہ وہاں درس و تدریس کا آغاز جلد ممکن ہو سکے یہ اقدام علاقے کی ترقی اور بچیوں کی تعلیم کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا