ایران سے بجلی کی سپلائی معطل، مکران بھر میں پانی کی قلت
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگورایران سے بجلی کی سپلائی گزشتہ کئی گھنٹوں سے معطل پنجگور میں بجلی کی فراہمی معطل تفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی سپلائی گزشتہ کئی گھنٹوں سے معطل ھے جس سے پنجگور سمیت مکران کے تمام علاقوں تربت گوادر میں بجلی کی فراہمی معطل ھے بجلی کی طویل بریک ڈاون سے روز مرہ زندگی متاثر ہوگیا ہے جبکہ علاقے میں پانی کی بھی قلت پیدا ہو گیا ہیپنجگور گرڈ اسٹیشن نیشنل گرڈ سیمنسلک ھے مگر پنجگور گرڈ اسٹیشن میں نیشنل گرڈ سے بجلی کے سپلائی کے مطلوبہ ہیوی ٹرانسفارمر موجود نہیں جس سے پنجگور سمیت مکران کو نیشنل گرڈ سے بجلی سپلائی نہیں کی جا سکتی عوامی حلقوں نے حکومت اوررکن قومی اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ پنجگور گرڈ اسٹیشن میں ہیوی ٹرانسفارمر نصب کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ ایران سے بجلی معطل ہونے پر علاقے کو نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جاسکے۔