عائشہ عمر اور شعیب ملک کے فیشن شوٹ کی نئی تصاویر پر صارفین کا تبصرہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور ماڈل عائشہ عمر اور قومی کرکٹ ہیرو شعیب ملک کے فیشن شوٹ کی نئی تصاویر پر صارفین نے خوب تنقید کی ہے . حال ہی میں ماڈل عائشہ عمر اور کرکٹر شعیب ملک کا ایک میگزین کے لئے فوٹو شوٹ ہوا ہے جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے .

کرکٹر شعیب ملک کو اس فوٹو پر صارفین کی کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ماڈل عائشہ عمر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے . سوشل میڈیا صارفین نے جہاں فوٹو شوٹ کی تعریف کی تو وہیں کچھ صارفین کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا گیا . خیال رہے کہ عائشہ عمر اکثر اپنے لباس کے انتخاب اور جرات مندانہ شخصیت کے لیے مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتی ہیں لیکن وہ اپنی پسند پر اتنا پراعتماد ہیں کہ وہ زیادہ تر مغربی اور جرات مندانہ لباس پہننا پسند کرتی ہیں .
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

دوسری جانب شعیب ملک نے فوٹو شوٹ کو انسٹاگرام پر شئیر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ اپنے دوستوں کے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس ہوتی ہے، مجھے عائشہ عمر کے ساتھ کام کرکے مزہ آیا . اس سے پہلے بھی دونوں کو ان کے بولڈ فوٹو شوٹ پر نیٹیزنز کی طرف سے بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کی وائرل تصاویر پر مزاحیہ جوابات اور تبصرے موصول ہوئے تھے . . .

متعلقہ خبریں