فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل، اٹارنی جنرل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کیوں کی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کے مقدمے کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث بیمار ہیں، ان کے معدے میں تکلیف ہے اس لیے پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔
آئینی بینچ نے زیر حراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی لطیف کھوسہ کی استدعا بھی مسترد کردی۔ لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ جیلوں میں کم از کم ملاقات تو ہوسکتی ہے۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ملاقات کے حوالے سے اٹارنی جنرل یقین دہانی کروا چکے ہیں، مقدمہ سن رہے ہیں فی الحال کسی اور طرف نہ جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *