آریان خان کی گرفتاری، شاہ رخ اور اہلخانہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کو جیل میں 20 دن سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور ضمانت نا ہو باعث خان فیملی بہت پریشان ہے۔اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس سال بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی فیملی دیوالی نہیں منائیگی ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آریان خان کی گرفتاری کے بعد ان کی درخواست ضمانت کو تقریباً 4 بار مسترد کرتے ہوئے انہیں ریمانڈ پر جیل میں رکھنے کا فیلہ کیا گیا ہے۔شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان خان جیل میں سخت حالات سے دوچار ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اداکار اور ان کی فیملی نے اس سال دیوالی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ اگلے ماہ 2 نومبر کو اپنی سالگرہ بھی نہیں منائیں گے اور وہ اپنے مداحوں سے درخواست کریں گے کہ ان کی سالگرہ کے روز وہ اداکار کے گھر کے باہر جمع نہ ہوں۔
اسکے علاوہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری نے ے آریان کی رہائی تک گھر میں ملازمین کو میٹھا بنانے سے روک دیا ،گوری خان نے گھر کے تمام ملازمین کو حکم دیا ہے کہ جب تک آریان خان کی جیل سے رہائی نہیں ہوتی گھر میں میٹھا نہیں بنے گا۔