ہنڈا نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

دسمبر 2024 تک ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے برقرار ہے جو عوام کے لیے ایک اچھی خبر ہے


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان میں موٹر سائیکل کے شوقین افراد کے لیے بڑی خبر آ گئی، ہونڈا سی ڈی 70 لینے کے خواہشمند افراد اب آسان اقساط پر اپنی پسندیدہ موٹر سائیکل خرید سکتے ہیں۔
پاکستان میں روپے کی بے قدری اور دیگر عوامل کے سبب موٹر سائیکلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں، لیکن ایسے حالات میں ہونڈا سی ڈی 70 کے خریداروں کے لیے خوشخبری ہے کہ مختلف بینکوں نے اقساط پر خریداری کے آسان منصوبے متعارف کروا دیے ہیں۔
اٹلس ہونڈا نے اس سال ہونڈا سی ڈی 70 کے 2025 ماڈل کو نئے گرافکس کے ساتھ پیش کیا جو اپنے ایندھن کی بچت اور پائیداری کے لیے مشہور ہے۔ اس میں 72 سی سی فور اسٹروک، ایئر کولڈ انجن نصب ہے جو شہری سفر کے لیے موزوں طاقت فراہم کرتا ہے۔
دسمبر 2024 تک ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے برقرار ہے جو عوام کے لیے ایک اچھی خبر ہے کیونکہ قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ اب نہیں ہے۔
نجی بینک نے ایک سالہ قسطوں کا پلان پیش کیا ہے جس میں 2.5% پروسیسنگ فیس چارج کی جائے گی، اس منصوبے کے تحت خریدار کو ماہانہ 16 ہزار 81 روپے کی قسط ادا کرنا ہوگی، اس کے علاوہ ایک اور نجی بینک بھی آسان قسطوں کا ایک شاندار منصوبہ لایا ہے، اس کے تحت خریدار کو 30% ایڈوانس رقم اور 1800 روپے پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی، جس کا مجموعہ 49170 روپے بنتا ہے۔ 12 ماہ کے لیے ماہانہ قسط 9211 روپے ہوگی۔
نجی بینکوں کی اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے خریدار بینکوں سے رابطہ کر سکتے ہیں اور اپنی پسندیدہ موٹر سائیکل آسان اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔