بال گرنے سے پریشان؟جانیں اس سے بچاؤ کے آسان طریقے


لاہور(قدرت روزنامہ)بال جھڑنا ہر کسی کیلئے ایک عام مگر انتہائی پریشان کن مسئلہ ہے جو مرد و خواتین دونوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
بالوں کا گرنا نہ صرف ظاہری خوبصورتی کو متاثر کرتا ہے ہے بلکہ اس سے خوداعتمادی بھی شکار ہوتی ہے،اگر آپ بھی بال جھڑنے کے مسئلے سے دوچار ہیں تو اس کی وجوہات جاننا اور بروقت اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔
غذائی قلت کی کمی
غذائیت کی کمی بال جھڑنے کی ایک بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔ بالوں کی مضبوطی اور صحت کیلئے وٹامنز، معدنیات اور پروٹینز کا مناسب استعمال ضروری ہے۔ آئرن، زنک، اور وٹامن ڈی کی کمی بالوں کے جھڑنے کا سبب بن سکتی ہے۔
جینیاتی عوامل
خاندانی وراثت یا جینیاتی عوامل بھی بال جھڑنے کی ایک عام وجہ ہیں، خاص طور پر مردوں میں۔ اگر خاندان میں کسی کو گنج پن کا مسئلہ رہا ہے تو یہ ممکن ہے کہ آپ بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔
ہارمونی تبدیلیاں
خواتین میں ہارمونی تبدیلیاں جیسے کہ حمل، بچے کی پیدائش یا مینوپاز کے دوران بالوں کے گرنے کی شکایت بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ تھائیرائیڈ کے مسائل بھی بالوں کی صحت پر اثر ڈال سکتے ہیں۔
تناؤ اور دباؤ
زیادہ ذہنی دباؤ یا طویل مدتی تناؤ بال جھڑنے کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ تناؤ جسم کے ہارمونی توازن کو خراب کر دیتا ہے، جو بالوں کی جڑوں کو کمزور کر دیتا ہےاور نتیجتاً بال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔
غیر معیاری بالوں کی مصنوعات کا استعمال
بہت سے لوگ عموماً بالوں کی حفاظت کیلئے کیمیکل سے بھرپور شیمپو، کنڈیشنر یا رنگ استعمال کرنا بالوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور ان کے گرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
صحت کے مسائل
ایلوپیشیا، خشکی یا دیگر جلدی امراض بالوں کی جڑوں کو کمزور کر دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں کچھ بیماریوں جیسے ذیابیطس یا کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائیں بھی بال جھڑنے کی وجہ بن سکتی ہیں۔
بال جھڑنے سے بچاؤ کے اقدامات
متوازن غذا کا استعمال کریں، جس میں متعلقہ پروٹینز، وٹامنز اور معدنیات شامل ہوں۔
تناؤ کو کم کرنے کیلئے یوگا یا مراقبہ کریں۔
جلد کے ماہرین سے مشورہ کریں اگر بال جھڑنے کا مسئلہ بڑھ رہا ہے۔
غیر معیاری بالوں کی مصنوعات کو ترک کر دیں اور قدرتی تیلوں کا استعمال کریں۔
باقاعدگی سے بالوں کی صفائی کریں اور ان کا خیال رکھیں۔
بال جھڑنا ایک قابل علاج مسئلہ ہے، مگر اس کیلئے جلدی تشخیص اور درست اقدامات ضروری ہیں۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور وقت پر مناسب تدابیر اختیار کریں تاکہ بالوں کی خوبصورتی اور خوداعتمادی برقرار رہ سکے۔