’چھیاں چھیاں‘ کیلئے پہلی ترجیح ملائیکا اروڑا نہیں تھیں، شلپا شروڈکر کا انکشاف

شاہ رخ خان اور ملائیکا اروڑا پر چلتی ٹرین کی چھت پر فلمائے گئے گانے نے ہر شائق کے دل پر گہرا تاثر چھوڑا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شروڈکر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’دل سے‘ کے شہرہ آفاق گانے ’چل چھیاں چھیاں‘ کےلیے پہلی ترجیح ملائیکا اروڑا نہیں بلکہ میں تھی۔
51 سالہ بالی ووڈ اداکارہ جو بگ باس سیزن 18 کا حصہ ہیں، نے انکشاف کیا کہ شہرہ آفاق گانے کےلیے شاہ رخ خان کے مقابل اولین ترجیح میں تھی۔
شاہ رخ خان اور ملائیکا اروڑا پر چلتی ٹرین کی چھت پر فلمائے گئے گانے نے بالی ووڈ فلموں کے ہر شائق کے دل پر گہرا تاثر چھوڑا۔
بگ باس 18 کی حالیہ قسط کے دوران شلپا شروڈکر نے انکشاف کیا کہ ’چل چھیاں چھیاں‘ میں کام کرنے کےلیے پہلے مجھ سے رابطہ کیا گیا تھا، لیکن بعد میں فرح خا نے مجھے موٹی کہہ کر مسترد کردیا تھا۔
شلپا شروڈکر نے یہ باتیں فرح خان کے سامنے کہیں، جو سلمان خان کی جگہ پر بگ باس کی اس قسط کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔