ٹیکسز میں اضافے کے باعث گاڑیاں شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئی
تاجروں کا جی ایس ٹی اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں کمی کا مطالبہ
کراچی(قدرت روزنامہ)سال 2024 آٹو انڈسٹری کے لیے اچھا ثابت نارہا۔ مختلف ٹیکسز میں اضافے کے باعث گاڑیاں شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سال 2024 آٹو موبائل انڈسٹری کے لیے اچھا ثابت نا ہوا۔ گاڑیوں پر لگے کسٹم ‘ڈیوٹی’ ودھ ہولڈنگ ٹیکس سمیت کیپٹل ویلیو ٹیکس میں کمی نا ہونے کے باعث آٹو موبائل انڈسٹری بحران کا شکار رہی۔
جنرل سیکرٹری موٹر کار ایسوسی ایشن کاشف تیمور کا کہنا ہے کہ قوت خرید میں کمی کے باوجود مزید ٹیکسسز لگائے جاتے ہیں، جو ہمارے لیئے زیادہ مشکلات کا باعث بنتی ہیں ۔ پچھلے سال سے اب تک مارکیٹ نیچے سے نیچے جارہی ہے۔
گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے پر شہری بھی پریشان ہیں، گاڑیاں خریدنے کے خواہشمندوں کا کہنا ہے کہ جو گاڑیاں پہلے 25 لاکھ میں بک ہو رہی تھی اب 47 لاکھ روپے میں بک ہو رہی ہے۔
تاجروں نے جی ایس ٹی میں کمی کے ساتھ گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس اور ٹوکن ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ موٹر کار ڈیلرز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ گاڑیوں پر عائد بھاری ٹیکسز میں کمی کی جائے تاکہ کاروبار میں بہتری آسکے۔