سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ میں سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ موسم سرماکی تعطیلات 22دسمبرسے31دسمبرتک ہوں گی۔

فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی سکول اور کالجز پر ہوگا، محکمہ سکول و کالج تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹی فکیشن اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔

اجلاس میں میٹرک اور انٹرکے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا، نویں اور دسویں کےامتحانات 15مارچ سے ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *