عالمی دنیا

بھارت میں بنا اجازت لینڈ کرنے والے پاکستانی جہاز نے کھلبلی مچادی

بھارتی پولیس نے علاقہ سیل کردیا اور جہاز کی بھرپور تلاشی لی گئی


راجستھان (قدرت روزنامہ)ایک دوسرے کو ہمیشہ ٹیڑھی نگاہ سے دیکھنے والے پاکستان اور بھارت اپنی سرحدوں کی حفاظت انتہائی چوکسی سے کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کوئی پرندہ بھی دونوں ممالک کے درمیان کھنچی لیکر کو پار نہ کرسکے، لیکن اس بار پرندہ تو چھوٹی چیز ہے، پاکستان کا جہاز ہی بھارت بنا اجازت پہنچ گیا، جس سے کھلبلی مچ گئی۔
بھارتی ریاست راجستھان میں پاکستان سے آنے والے ایک جہاز نے حکام کی دوڑیں لگوادیں۔
مقامی لوگوں نے اس جہاز کو دیکھ کر فوراً پولیس اور بارڈر سیکیورٹی فورس کو اطلاع دی ، جس پر پولیس نے وہ علاقہ سیل کردیا اور جہاز کی بھرپور تلاشی لی گئی۔
دراصل یہ ایک جہاز نما غبارہ تھا جس پر سبز اور سفید رنگ نمایاں تھا اور بظاہر اسے پی آئی اے کے طیارے کی شکل دی گئی تھی۔

جب اس جہازی غبارے نے بیکانیر کے علاقے میں لینڈ کیا تو وہاں کی پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس غبارے کو تحویل میں لیا اور پھر اسے بے ضرر قرار دیتے ہوئے بتایا کہ غبارے میں کسی قسم کا بارودی مواد یا کوئی ڈیوائس موجود نہیں ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا پاکستان سے غبارے ملنے کا یہ واقعہ 35 روز میں تیسری بار پیش آیا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بارڈر کے دونوں اطراف ڈرونز کے ذریعے اسمگلنگ کا انکشاف سامنے آیا تھا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس طرح کا غبارہ بھارت میں لینڈ کرگیا ہو، اس سے قبل بھی اسی طرح کے کئی غبارے مختلف ریاستوں میں بھارتی حکام کی دوڑیں لگوا چکے ہیں۔
write English news With headline

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *