پولیس کا پارٹی پر چھاپہ، مختصر لباس میں ملبوس 124 ملزمان گرفتار، ایسی چیزیں برآمد کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
بینکاک (قدرت روزنامہ) تھائی لینڈ پولیس نے ہوٹل روم میں ہونے والی ایک پارٹی پر چھاپہ مار کر 124 افراد کو گرفتار کرلیا. ملزمان کی اکثریت نشے میں دھت اور مختصر لباس ( انڈرویئرز) میں ملبوس تھی.
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک ہوٹل میں پارٹی ہورہی ہے جس میں منشیات کا استعمال ہو رہا ہے. پولیس نے چھاپہ مارا تو اہلکار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اکثریت مردوں کی ہے اور سبھی انڈرویئرز میں ملبوس ہیں.
پولیس نے 124 لوگوں کو حراست میں لیا اور ان سب کا منشیات کا ٹیسٹ کیا. ملزمان میں سے 66 کے نمونوں میں منشیات کے استعمال کی تصدیق ہوئی. 31ملزمان ایسے تھے جن کے قبضے سے آئس، میتھ، ایکسٹیسی اور کیٹامائن برآمد ہوئی. پولیس نے باقی لوگوں کو رہا کردیا لیکن جن سے مشیات برآمد ہوئی انہیں گرفتار کرلیا.
اے ایف پی کے مطابق تھائی لینڈ میں منشیات کے حوالے سے قوانین انتہائی سخت ہیں. مشیات برآمد ہونے پر 10 سال تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے.