کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 5 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 3 پیسے کا ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *