اسلام آباد
رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا کیوں پیش کی؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے 26 نومبر کے واقعات پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا پیش کردی ہے۔
زرتاج گل وزیر کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں نہتے مظاہرین پر فائرنگ اور قتل پر قومی اسمبلی میں بحث کروانے کی مطالبہ کیا ہے۔
تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ پرامن شہریوں اور صحافیوں کے حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، مظاہرین پر طاقت کا استعمال آئین پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، قومی اسمبلی میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر فوری بحث کروائی جائے۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ اداروں پر عوامی اعتماد کو بچانے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔