پہلا ٹی20: سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کی پاکستان کو 11 رنز سے شکست


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 11 ٓرنز سے شکست دے دی۔ کنگزمیڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ کے 183 رنز کے تعاقب میں پاکستان مقرہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے 183 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ ہی 16 کےمجموعی اسکور پر گر گئی جب اوپنر بلے باز بابراعظم صفر پرآؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ 56 کےمجموعی اسکور پر گری جب صائم ایوب 7 چوکوں کی مدد سے 15 گیندوں پر 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 75 کے مجموعی اسکور پر گری جب عثمان خان 9 رنز بنا کر آوٗٹ ہو گئے، چوتھی وکٹ109 کے مجموعی اسکور پر گری جب طیب طاہر 18 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 151 کے مجموعی اسکور پر گری جب شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، چھٹی وکٹ 153 کے مجموعی اسکور پر گری جب عرفان خان ایک رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، ساتویں وکٹ 153 کے مجموعی اسکور پر گری جب عباس آفریدی صفر پر آوٹ ہو گئے، آٹھویں وکٹ 166 پر گری جب پاکستان کی آخری امید کپتان محمد رضوان شاندار اننگز کھیلتے ہوئے آوٹ ہو گئے، انہوں نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 74 رنز اسکور کیے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ریسی وان ڈر ڈوسن، ریزا ہینڈرکس، میتھیو بریٹزکے، ڈیوڈ ملر، ہینرچ کلاسن (کپتان اور وکٹ کیپر)، ڈونووان فریرا، جارج لنڈے، اینڈیل سمیلن، نقبا پیٹر، کوینا مپھاکا اور اوٹنیل بارٹمین شامل ہیں۔
اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کے کنگزمیڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 184 رنز کا ہدف دیا ہے۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدا میں ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہو گئی جب پہلی وکٹ1 کے مجموعی اسکور پرہی گر گئی، جنوبی افریقہ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی راسی وان ڈیر ڈوسن تھے جنہیں شاہین شاہ آفریدی نے صفر پر کلین بولڈ کر دیا۔
جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ 10 کے مجموعی اسکور پر گری جب میتھیو بریٹزکے 8 رنز پر ابرار احمد کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، تیسری وکٹ 28 کے مجموعی اسکور پر گری جب ریزا ہینڈرکس کو ابرار احمد نے 8 رنز پر کلین بولڈ کر دیا۔
پروٹیز کی چوتھی وکٹ 71 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان ہینرک کلاسن 12 رنز بنانے کے بعد عباس آفریدی کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، پانچویں وکٹ 104 کےمجموعی اسکور پر گری جب ڈونووان فریرا 7 رنز پر عباس آفریدی کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقہ کی چھٹی وکٹ 135 کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیوڈ ملر شاندار اننگز کھیلتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، ڈیوڈ ملر نے 8 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 82 رنز کی تیز ترین اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کی ساتویں وکٹ 136 کے مجموعی اسکور پر گری جب اینڈیل سمیلن ایک رنز پر ابرار احمد کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، آٹھویں وکٹ 141 کے مجموعی اسکور پر گری جب نبایومزی پیٹر کو 3 کے اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔
جنوبی افریقہ کی نویں وکٹ 183 کےمجموعی اسکور پر گری جب جارج لنڈے اننگز کے آخری اوور میں آخری گیند پر ایک جارحانہ اسٹروک کھیلتے ہوئے سفیان مقیم کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 24 گیندوں پر 48 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کوینا ماپھاکا نے 12 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد نے 3 ، 3 جبکہ عباس آفریدی نے 2 اور سفیان مقیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے ٹی20 میں اپنی وکٹوں کی سینچری بھی مکمل کر لی ہے، وہ پاکستان کی طرف سے اپنے 75 ویں ٹی20 میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ہائنرک کلاسن نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 2 سیزن میں وکٹ شاندار رہی ہے اور امید ہے کہ ہم اسکور بورڈ پر ایک اچھا اسکور کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ موسم اچھا ہے اور ہم کھلاڑیوں کو اچھا اسکور کرنے کا موقع ملنے کے لیے پرجوش ہیں۔
میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں کچھ قابل ذکر تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں جن میں زمبابوے کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں ٹیم کی قیادت کرنے والے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو پلیئنگ الیون سے باہر کردیا گیا ہے۔
اس میچ میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان کی واپسی ہوئی ہے جس میں محمد رضوان وائٹ بال فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
صائم ایوب جو پہلے اوپننگ کر رہے تھے، کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا جائے گا جبکہ وکٹ کیپر بلے باز عثمان خان اس کے بعد اگلے نمبر پر کھیلیں گے۔
جنوبی افریقہ نے بھی اپنی ٹیم میں تبدیلیاں کی ہیں جس میں فاسٹ بولر اینرک نورٹجے بائیں انگلی کی چوٹ کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ اسپنر تبریز شمسی جو آج گلوبل سپر لیگ کے اختتام کے بعد ہی اسکواڈ میں شامل ہوئے تھے، کو بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔
پلیئنگ الیون
پاکستان کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ریسی وان ڈر ڈوسن، ریزا ہینڈرکس، میتھیو بریٹزکے، ڈیوڈ ملر، ہینرچ کلاسن (کپتان اور وکٹ کیپر)، ڈونووان فریرا، جارج لنڈے، اینڈیل سمیلن، نقبا پیٹر، کوینا مپھاکا اور اوٹنیل بارٹمین شامل ہیں۔