بنگلادیشی حکومت نے بھارت کے ساتھ انٹرنیٹ فراہمی کا معاہدہ منسوخ کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلادیش کی عبوری حکومت نے بھارت کےساتھ انٹرنیٹ بینڈوتھ ٹرانزٹ معاہدہ منسوخ کردیا۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق بنگلادیشی انٹرنیٹ ریگولیٹر نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کو بینڈوتھ کی فراہمی کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر کام کرنے کے منصوبے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلادیشی وزارت ٹیلی کام کا کہنا ہے اقتصادی طورپر اس معاہدے سے کوئی فائدہ نہ ہونے کے سبب اسے منسوخ کیاگیا۔
بھارت کے بنگلادیش کے ساتھ معاہدے کا مقصد شمال مشرقی خطے کے دوردراز علاقوں میں ڈیجیٹل رابطے کو بڑھانا تھا۔
بنگلادیش کے اس اقدام سے بھار ت کی شمال مشرقی ریاستوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی سست ہوجائےگی۔