عالمی دنیا
بھارت میں لینڈ کرنیوالے پاکستانی’’ جہاز ‘‘ نے کھلبلی مچادی
نئي دلي(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے بیکانیر میں پاکستان سے آنے والے ایک’’ جہاز ‘‘ نے حکام کی دوڑیں لگوادیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی لوگوں نے اس جہاز کو دیکھ کر فورا پولیس اور بارڈر سیکیورٹی فورس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے وہ علاقہ سیل کردیا اور جہاز کی بھرپور تلاشی لی گئی۔
دراصل یہ ایک جہاز نما غبارہ تھا جس پر سبز اور سفید رنگ نمایاں تھا اور بظاہر اسے پی آئی اے کے طیارے کی شکل دی گئی تھی۔
پولیس نے غبارے کو تحویل میں لیا اور پھر اسے بے ضرر قرار دیتے ہوئے بتایا کہ غبارے میں کسی قسم کا بارودی مواد یا کوئی ڈیوائس موجود نہیں ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق پاکستان سے غبارے ملنے کا یہ واقعہ 35 روز میں تیسری بار پیش آیا ہے۔