صحت

کافی کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر سامنے آگئی

لندن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں کافی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے نتیجے میں کافی پینے والوں کے لیے یہ مشروب مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عربیکا بینز، جو دنیا بھر کی کافی پیداوار کا بڑا حصہ ہیں، کی قیمت 3.44 ڈالر فی پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے، جو رواں سال قیمت میں 80 فیصد کا اضافہ ہے، اس کے علاوہ روبسٹا بینز کی قیمت بھی ستمبر میں ریکارڈ سطح پر پہنچی تھی۔

🛑 Imran Khan's Freedom Soon? | PTI Negotiations | Sher Afzal Marwat in Action



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

موسمی اثرات کے باعث دنیا میں کافی پیدا کرنے والے دو بڑے ممالک برازیل اور ویتنام میں فصلوں میں کمی کا سامنا ہے جبکہ کافی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق بڑے کافی برانڈز 2025 کے آغاز میں قیمتیں بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔

برازیل میں 70 سال کی بدترین خشک سالی اور شدید بارشوں نے عربیکا بینز کی فصل کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ ویتنام کی روبسٹا بینز کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر کافی کی طلب میں اضافے اور پیداوار میں کمی کے باعث کافی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *