پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس آج پھر ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کے قریب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے اور 100 انڈیکس میں 1163 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس اس وقت ایک لاکھ 10 ہزار 985 سے زائد پوائنٹس پرٹریڈ کررہا ہے۔
دوسری جانب، انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر277 روپے98 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا تھا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ ساز سطح عبور کرگیا تھا۔ تاہم، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1073 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 896 پر بند ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *