سندھ

سندھ میں سیف سٹی منصوبے کی توسیع کا اعلان؛ مزید کون سے شہر شامل ہونگے؟

وزیر داخلہ کا ہواوے ہیڈکوارٹر کا دورہ، باڈی وورن کیمروں و دیگر ڈیوائسز کی اسمارٹ بورڈز سے انضمام پر بریفنگ


کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے سیف سٹی منصوبے کو توسیع دینے کا اعلان کیا ہے، جس میں مزید شہروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار نے ہواوے شینزن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جس میں حکام نے انہیں باڈی وورن کیمروں، اسمارٹ ڈیوائسز، اسمارٹ واچز اور ٹیبلٹس کی اسمارٹ بورڈز سے انضمام کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معلومات کی فوری ترسیل اور ردعمل کے وقت میں کمی پر بریفنگ دی گئی۔
ضیاالحسن لنجار کے دورے کے دوران سندھ پولیس کے لیے علیحدہ ایل ٹی ای نیٹ ورک کی اہمیت پر غور کیا گیا۔ بریفنگ میں اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس آپریشنز کی کارکردگی بہتر بنانا بھی شامل تھا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے محفوظ شہروں کے منصوبے (سیف سٹی پراجیکٹ) کو سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میرپور خاص تک بڑھانے کا اعلان کیا۔
دورے کے موقع پر ہواوے اور محکمہ داخلہ سندھ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیف سٹیز منصوبے کی پیشرفت پر ڈی جی سیف سٹیز اور ہواوے کے وائس پریزیڈنٹ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *