کپڑے بیچ کر لاکھوں کا گھر خرید لیا ۔۔ جانیے 14 سالہ لڑکی کی کہانی جس نے کم عمری میں سلائی کا کام سیکھ کر اپنی والدہ کے لیے گھر خریدا

لاہور (قدرت روزنامہ)کوئی بھی انسان اگر کسی چیز کا پختہ ارادہ کر لے تو وہ یقیناً اپنے مقصد میں کامیاب ہوتا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں کمانا زیادہ آسان ہے تو غلط نہ ہوگا۔ اور ایسا کر دکھایا ہے ایک لڑکی نے جس کی آج زندگی ہی بدل گئی ہے۔ہم جس لڑکی کے بارے میں بات کرنے جارہے ہیں وہ سلائی بھنائی کا کام کرتی ہے۔ لڑکی کا نام فاطمہ ہے جس کی عمر 14 سال ہے۔ فاطمہ کے مطابق وہ ماہانہ ایک لاکھ سے زائد روپے کما لیتی ہیں۔ فاطمہ نے اپنے متعلق بتایا کہ وہ آٹھویں جماعت کی طالب علم ہیں اور ساتھ میں وہ سلائی کا کام بھی کرتی ہیں۔ فاطمہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو دیکھ کر سلائی کا کام سیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے ہم کرائے کے گھر پر رہتے تھے جہاں بہت تنگی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ فاطمہ کے مطابق ان کے پاس گھر کے کرائے دینے کے لیے پیسے بھی نہیں تھے۔

باہمت فاطمہ نے سلائی کا کام بخوبی سیکھا اور دن رات اس کام میں مشغول رہیں۔ وہ مختلف ڈیزائن کے معیاری کپڑے سیتیں ہیں جسے لوگ بہت پسند کرتے ہیں اور اچھے داموں فروخت کر دیتی ہیں۔ فاطمہ کا کہنا تھا کہ سیلائی کے کام سے جو بھی رقم آتی ہے وہ میں اپنی والدہ کو دے دیتی ہوں اور وہ اس سے گھر کا خرچہ چلاتی ہیں۔ فاطمہ نے بتایا کہ انہوں نے 28 لاکھ کا گھر خریدا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپڑے بیچ کر انہوں نے بہت محنت سے گھر بنایا ہے اور آج ہمارے پاس اپنی گاڑی بھی ہے۔ فاطمہ کے مطابق وہ اور ان کی والدہ دونوں مل کر بھی سلائی کا کام انجام دیتی ہیں۔ فاطمہ کی خوداری، محنت اور صلاحتیں دوسری لڑکیوں اور خواتین کے لیے بہترین مثال ہیں اور وہ انہیں کے نقش قدم پر چل اپنے لیے بھی کامیابی سمیٹ سکتی ہیں۔ مزید فاطمہ نے کیا بتایا جانیے سید باسط علی کے لیے گئے اس انٹرویو میں۔