میں خدا کی راہ میں دیگ بنا کر بانٹتا ہوں ۔۔ ریمبو اور صاحبہ گھر پر ذائقہ دار کھانے کی دیگ بنانے کے لیے کیا چیز ملاتے ہیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکار جوڑی افضل خان المعروف ریمبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ آئے روز نئی اور دلچسپ ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں جس میں وہ مختلف چیزیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ صاحبہ افضل نے اپنا یوٹیوب چینل قائم کیا ہوا ہے جس میں وہ اپنے گھر پر ہی ویڈیوز شوٹ کرکے چینل پر اپ لوڈ کرتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ تعریف کرتے ہیں اور دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی ریمبو اور صاحبہ کو کپڑے سیل کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے کبھی وہ اپنی شادی کے لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ ویڈیوز کے ذریعے شئیر کرتی ہیں تو کبھی گھر میں پودے لگانے سے متعلق بتاتی ہیں۔ اب صاحبہ کے یوٹیوب چینل سے ایک اور ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے اوہ ایسے کہ محرم کے مہینے میں ریمبو نے بریانی کی دیگ تیار کرتے ہیں۔

افضل خان کی اہلیہ صاحبہ نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں دکھایا کہ کس طرح ان کے شوہر دیگ میں لنگر بانٹنے کے لیے بریانی تیار کر رہے ہیں۔ صاحبہ ویڈیو بناتے ہوئے گھر کے اندر سے نکلتی ہیں۔ ویڈیو میں صاحبی بتاتی ہیں کہ ریمبو کو محرم کے مہینے میں بریانی کی دیگ بنا کر غریب لوگوں میں تقسیم کرنا بہت پسند ہے اور اس کام سے انہیں بہت سکون ملتا ہے۔ صاحبہ گھر کے پچھلے حصے کی جانب پہنچتی ہیں تو وہاں ان کے شوہر افضل خان دیگ میں کھانا بنانے میں مصروف ہوتے ہیں۔ ویڈیو میں ریمبو صاحبہ کو مذاق میں کہتے ہیں کہ آپ مجھے تنگ کرنے آگئی ہیں میں یہاں لنگر تیار کر رہا ہوں۔ بعد ازاں صاحبہ بھی دیگ میں چمچے سے مصالحہ مکس کرنا شروع کردیتی ہیں۔ ریمبو نے اپنی دیگ کو کس طرح ذائقے دار بنایا اور اس میں کون کونسے مصالحے شامل کیے جانیے اس ویڈیو میں۔