کھیل

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اپنے فیوژن ماڈل پر قائم،فیصلے کا جلد امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران دبئی میں موجود ہیں اور مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں


لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ تاحال حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ سکا ہے۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے مذاکراتی عمل جاری ہے جس کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران دبئی میں موجود ہیں اور مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہپاکستان کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹو کی سطح پر آئی سی سی سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے اورپاکستان اپنے فیوژن ماڈل سے پیچھے نہیں ہٹا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹاپ آفیشل کی مشاورت اور احکامات کی روشنی میں مذاکرات کئے جارہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اسی ہفتے فیصلہ ہونے کا قوی امکان ہے۔واضح رہےکہ چیمپئنزٹرافی کے شیڈول کا فیصلہ نہ ہونے سے کئی معاملات تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *