خیبر پختونخوا

سلمان اکرم راجہ کی 3 جنوری تک راہداری ضمانت منظور

کوئی آئیڈیا نہیں کہ کیا ایف آئی آر درج ہے، آج کل ایف آئی آرز کا موسم ہے،سلمان اکرم راجہ


پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دیدی۔سلمان اکرم راجہ کی راہداری ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی آئیڈیا نہیں کہ کیا ایف آئی آر درج ہے، آج کل ایف آئی آرز کا موسم ہے۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سوال کیا کہ آپ رکن قومی اسمبلی بھی ہیں؟ جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق تو رکن قومی اسمبلی ہوں۔جس کے بعد عدالت نے سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *