آج بروز بدھ11دسمبر2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟
گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان۔تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کُہرا پڑنے کی توقع۔جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اوربرفباری کی توقع ہے، بالائی خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، کوہستان، چترال، دیر، سوات، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی13،اسکردو ، گوپس منفی 07، کالام ، قلات منفی 06،گلگت،استور، کوئٹہ منفی 05،دیر، مالم جبہ منفی 04 اور ہنزہ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔