اس سال شوہر نے بیوی کو کیا سرپرائز دیا کہ وہ ایک بار پھر کیک کاٹنے پر مجبور ہو گئی مجھے اس سالگرہ پر کیک نہیں کاٹنا کچھ نیا کرنا ہے

کراچی (قدرت روزنامہ)محبت بار بار اظہار کی خواہشمند ہوتی ہے جس کے لیے پیار کرنے والے موقع ڈھونڈ ہی لیتے ہیں- عام طور پر ہر سال سالگرہ وہ موقع ہوتا ہے جب کہ پیار کرنے والے نت نئے انداز میں ایک دوسرے کو سرپرائز دے کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں- مگر اس حوالے سے عام طور پر مرد حضرات خواتین کے مقابلے میں کافی کمزور ہوتے ہیں اور اکثر خواتین اپنے شوہروں سے اس بات کی شکایت کرتی نظر آتی ہیں کہ ان کو ان کی سالگرہ کا دن یاد نہیں رہتا ہے اور نہ ہی وہ اس دن کے حوالے سے کسی سرپرائز کا اہتمام کرتے ہیں- اس سال اگست میں سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جو کہ اپنے شوہر سے اس بات کی شکایت کر رہی تھی کہ اس سال اکتوبر میں اپنی سالگرہ کے موقع پر وہ صرف کیک نہیں کاٹے گی بلکہ اس کی خواہش ہے کہ اس کا شوہر ابھی سے اس کی سالگرہ کے دن کو خاص بنانے کے لیے کوئی اہتمام کریں اور اس دن کو خاص بنانے کی کوشش کریں-

جب کہ اس کے شوہر کا یہ کہنا تھا کہ سالگرہ سے ڈيڑھ مہینے پہلے سے اس بارے میں رونا دھونا بے کار ہے اور وہ اس بات کی پوری کوشش کرے گا کہ اس بار کی سالگرہ کو خاص بناسکے- ہرپیت کور نامی 28 سالہ لڑکی آنسوؤں سے روتے ہوئے اپنے شوہر کو یہ یاد دلانے کی کوشش کرتی رہی کہ اس کی سالگرہ کے دن اس نے کس طرح سے سرپرائز لنچ ارینج کیا تھا- مگر اس کے شوہر کو ایسا کچھ بھی یاد نہ تھا اور وہ پوری ویڈیو کے دوران ہر ممکن کوشش کرتا رہا کہ کسی نہ کسی طرح سے ہرپیت کو بہلا کر چپ کروا سکے- یہ ویڈيو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی اور بہت ساری ایسی خواتین جن کو اپنے شوہر سے یہی شکایت ہمیشہ رہی ہے انہوں نے اس کو لاکھوں کی تعداد میں نہ صرف لائک اور شئير کیا بلکہ اپنے شوہر کو ٹیگ کر کے بھی دکھایا- اب اس ویڈیو کا دوسرا حصہ بھی منظر عام پر آگیا ہے جس میں ہرپیت کور کے شوہر نے یکم اکتوبر کو نہ صرف ہرپیت کور کو سالگرہ کے موقع پر ان کے کمرے کے خوبصورت انداز میں سجا کر ان کو سرپرائز دیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس دن کی مناسبت سے اپنے بازو پر اپنی بیوی کی تصویر کا ٹیٹو بھی بنوا کر ان کو دکھایا- ان تمام انتظامات کو دیکھ کر ہرپیت اتنی خوش ہوئيں کہ انہوں نے اس سال کیک نہ کاٹنے کی ضد چھوڑ کر اس سالگرہ پر نہ صرف کیک کاٹا بلکہ اپنے شوہر سے ناراضگی بھی ترک کر دی- ان کی یہ دوسری ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور امید ہے کہ اس سے سبق سیکھتے ہوئے شوہر حضرات بھی اپنی بیویوں کو خوش کرنے اور سرپرائز دینے کے نت نۓ طریقے سوچیں گے-