کیا آپ کے موبائل میں بھی صاف آواز نہیں آرہی؟ جانیں ہینڈز فری اور موبائل کے اسپیکر کو صاف کرنے کے آسان طریقے جس کے بعد وہ چلیں لمبے عرصے تک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ روزانہ کچھ دیر ہینڈز فری لگا کر میوزک سنتے ہیں تو یہ آرٹیکل آپ کو کئی طرح کے انفیکشنز سے بچنے میں مدد کرے گا۔ موبائل فون اب ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایسا حصہ ہے جسے ہم کوشش کے باوجو ختم نہیں کرپاتے لیکن ہم اس کے نقصانات کو کم ضرور کرسکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں کے پڑھنے والوں کو بتایا جائے گا کہ کس طرح موبائل کے عام حصوں کو صاف کرکے ہم مختلف انفیکشنز سے بچ سکتے ہیں اور ہینڈز فری کو زیادہ عرصے تک استعمال کے قابل بنا سکتے ہیں۔

کاٹن بڈز
ائیر پوڈز کے اندرونی حصے کو کاٹن بڈز سے صاف کیا جائے تو وہ زیادہ بہتر ہے اور اچھی طرح صفائی کرتا ہے۔ بس یہ دھیان رکھیں کہ کاٹن بڈز پر کسی طرح کا محلول نہ لگا ہو۔ کاٹن بڈز سے اندرونی حصے کی صفائی کے بعد ایک موٹے، خشک اور نرم کپڑے سے ائیر بڈز پونچھ دیں۔

ٹوتھ پک
اندرونی حصوں اور ننھی جالیوں کو صاف کرنے کے لیے ٹوتھ پک کا استعمال ہلکے ہاتھوں سے کریں۔ ٹوتھ پک سے ہینڈز فری اور ائیر پوڈز کے علاوہ موبائل کا اسپیکر بھی صاف کیا جاسکتا ہے۔

صاف کپڑا
ایک فلالین کا صاف ستھرا ٹکڑا بھی اپنے بیگ میں رکھیں۔ جس طرح چشمے کو نرم کپڑے سے بار بار صاف کرکے استعمال کیا جاتا ہے ٹھیک اسی طرح موبائل اور اس کے اسپیکر اور ہینڈز فری کو بھی ایسے ہی کپٹے سے صاف کرتے رہنا چاہئے۔ مسلسل صفائی سے چیزوں کے اندر گرد نہیں جمے گی اور آپ محسوس کریں گے آپ کا ہینڈز فری اور اسپیکر پہلے کی نسبت جلدی خراب نہیں ہوں گے۔ اس سب کے علاوہ آپ جلد اور کانوں کے مختلف انفیکشنز سے بھی خود کو محفوظ رکھ سکیں گے۔