صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،واٹس ایپ نے نیافیچرمتعارف کروادیا

نئے اپڈیٹ کے ذریعے صارفین کو جواب دینے کے لیے میسج کو سوائپ یا دستی طور پر انتخاب کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے وائس میسجز کا جواب دینے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو زیادہ تیز اور سہل انداز میں جواب دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق اس نئے اپڈیٹ کے ذریعے صارفین کو جواب دینے کے لیے میسج کو سوائپ یا دستی طور پر انتخاب کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صرف ایک بٹن دبانے سے جواب ریکارڈ اور بھیجا جا سکے گا۔
یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن (2.24.26.6) پر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے، جو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
وائس میسجز کے ساتھ ایک خاص بٹن فراہم کرتا ہے، جو صارفین کو آڈیو سنتے وقت ظاہر ہوتا ہے۔ بٹن پر ٹیپ کرنے سے صارفین فوراً اپنا جواب ریکارڈ کر سکتے ہیں، بغیر بات چیت کے صفحے سے ہٹے یا میسج کو دستی طور پر منتخب کیے۔
ریکارڈ شدہ جواب براہ راست اصل وائس میسج کے ساتھ منسلک ہوگا، جس سے چیٹ کا نظم و نسق اور وضاحت بہتر ہو گی۔
یہ اپڈیٹ خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہے جو وائس نوٹس پر زیادہ انحصار کرتے ہیں اور تیز رفتار بات چیت میں فوری جواب دینے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔یہ فیچر وائس میسجز کے ذریعے بات چیت کو مزید ہموار اور مؤثر بنانے کی توقع ہے۔