چین کی مدد سے گوادر ایئرپورٹ جلد آپریشنل ہوگا، وزیرخرانہ محمد اورنگزیب کا سینیٹ میں اظہار خیال
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر اقدامات تیزی سے جاری ہیں، چین کی مدد سے گوادر ایئرپورٹ آپریشنل ہونے جارہا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں کسٹم کے حوالے سے توجہ دلاوڈلاونوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسٹمز کی وجہ سے یہ کہنا کہ گوادر کی بندرگاہ پر شکایات ہیں درست نہیں، ہمیں وہاں حجم میں اضافہ کرنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں برآمدات اور درآمدات کے حوالے سے باقاعدہ ہدایات ہیں۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ گوادر سے برآمدات اور درآمدات، حجم میں اضافے کے لئے کابینہ میں بات ہوئی ہے، ہم ڈیجٹلائزیشن کی طرف جارہے ہیں جس سے انسانی عمل دخل کم ہو گا، اس سے کرپشن میں بھی کمی ہوگی، گوادر ایئرپورٹ چائنہ کی مدد سے آپریشنل ہونے جا رہا ہے، ایئرپورٹ آپریشنل ہونے سے علاقے کی ترقی ہو گی، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مختلف منصوبوں پر اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع ہونے والے سینیٹ اجلاس میں وفقہ ہوگیا، جہاں 9 قائمہ کمیٹیاں 8 بلوں پر اپنی رپورٹس ایوان بالا میں پیش کریں گی۔
اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آج کارروائی کے دوران صرف بلز پیش کئے جائیں گے، سینیٹر عون عباس نے کہا کہ ایوان کا بزنس روک کر پوائنٹ آف آرڈر پر بات کی اجازت دی جائے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے طے ہوا، بزنس نمٹالیں پھر پوائنٹ آف آرڈر پر بات ہوگی۔
اس دوران وقفہ سوالات اور جوابات کا عمل جاری تھا کہ نماز کا وقت ہوگیا اور کارروائی میں 15 منٹ کے لئے وقفہ کردیا گیا۔
گزشتہ روز سینیٹ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا تھا جس میں بتایا گیا کہ 9 قائمہ کمیٹیاں 8 بلوں پر اپنی رپورٹس ایوان میں پیش کریں گی۔
ایجنڈے کے مطابق نیشنل اکنامک کونسل کی مالی سال 2021-22 اور 2022-23 سالانہ رپورٹس پیش کی جائیں گی، اسلام آباد میں چوری، ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ پر توجہ دلاو¿ نوٹس سینیٹ میں پیش ہوگا، اس کے علاوہ سینیٹر ذیشان خانزادہ توجہ دلاو نوٹس ایوان میں پیش کریں گے۔