پی ٹی آئی کی 14 دسمبر کی کال فیض بچاؤ پروگرام ہے، طلال چوہدری کا بیان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پہلے 26 نومبر، اب 14 دسمبر کی کال، یہ سب فیض بچاؤ پروگرام ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید ہر چیز میں پارٹ اینڈ پارسل تھے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی فیض حمید کی ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی تھی۔ جنہیں وہ استعمال کرتے تھے۔ بشریٰ بی بی جو جادو دکھایا کرتی تھی اس کے پیچھے جادو فیض حمید کا ہوتا تھا۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بچے بچے کو پتہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا۔