پاکستان

حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کیلیے رابطے بحال، ایک چیز پر اتفاق ہوگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے جس کے تحت اسد قیصد نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کر کے مذاکرات کے باضابطہ آغاز پر تبادلہ خیال کیا۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کیا اور اس رابطے میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کو باضابطہ طور پر آغاز کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اسد قیصر نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے حوالے سے تفیصلات کے بارے میں بھی پوچھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کے لیے ملاقات کے حوالے سے تاحال کسی وقت کا تعین نہیں ہوسکا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے چند بڑے مطالبات رکھے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے ایاز صادق کی جانب سے مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے کی تجویز مان لی ہے۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضان ے کہا ہے کہ حکومت اگر پہلے بھی کوئی قابل عمل چیز لے کر آتی تو مذاکرات ہوسکتے تھے، پہلے اور اب بھی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی ہر ایک سے مذاکرات کیلیے تیار ہے، اس لیے ہم نے سنجیدہ اور سینئر لوگوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *