مریم نفیس نے اپنی پھپھو کو ’زہریلا‘ قرار دے دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں اپنے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اپنی پھپھو کے ساتھ ناخوشگوار تعلقات کا انکشاف کیا۔ یہ انٹرویو اداکارہ دنانیر مبین کے پوڈ کاسٹ پر ہوا، جہاں مریم نے کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔
جب دنانیر نے مریم سے ان کے دادا کی فیملی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ اگر انہیں دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہ جانے کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ ان کی پھپھو کا گھر ہوگا۔
مریم نے مزید کہا، “مجھے پھپھو کو نہیں دیکھنا، نہ ہی ان کے ساتھ کوئی مسئلہ حل کرنا۔”
مریم نفیس نے اپنی پھپھو کو زہریلا (toxic) قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے رویے سے خوش نہیں ہیں اور ان کے ساتھ کسی بھی تعلق کو بہتر بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتیں۔ ان کا کہنا تھا، “لوگوں کی پھپھو اچھی ہوتی ہوں گی، لیکن میری نہیں۔”
یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور مداحوں کے درمیان مختلف آراء کو جنم دے رہا ہے۔