کشمش کو پانی میں بھگو کر کیوں کھانا چاہیے؟ جانیے 6 ایسے حیران کن فائدے جو آپ کو بھی اسے کھانے پر مجبور کر دیں
یہ فوری توانائی فراہم کرنے کا ایسا آرگینک جز ہے جو کہ بغیر کسی بھی نقصان کے صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں- کشمش کو پانی میں بھگونے کا طریقہ کشمش مختلف اقسام کی ہوتی ہیں اس میں ذائقے کا فرق ہوتا ہے مگر فوائد کے حوالے سے سب ہی ایک جیسے ہوتے ہیں اس کو پانی میں اس طریقے سے بھگو کر استعمال کیا جا سکتا ہے- اس کے لیے 15 سے 20 تک خشک کشمش لے لیں اور اس کو اچھی طرح دھو لیں اور اس کے بعد ان کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور رات بھر بھیگا رہنے دیں اس کے بعد صبح نہار منہ ان کو کھا لیں اور پانی کو پی لیں- کشمش کو پانی میں کیوں بھگو کر استعمال کرنا چاہیے پانی میں بھگو کر کشمش کو استعمال کرنے سے اس کے فوائد میں اضافہ ہوجاتا ہے اور یہ فوری طور پر خون کا حصہ بن جاتا ہے اور صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے- اس کے علاوہ اس طرح سے اس کے اینٹی آکسیڈنٹ اثرات میں اضافہ ہوجاتا ہے- پانی میں بھیگی کشمش کے طبی فوائد پانی میں بھیگی ہوئی کشمش کے فوائد بیش بہا ہوتے ہیں جن میں سے کچھ کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے- جسم کو زہریلے مادوں سے پاک کرتا ہے جب انسان نہار منہ کشمش والا پانی پیتا ہے اور کشمش کھاتا ہے تو اس سے جسم میں موجود زہریلے مادے ڈی ٹوکسی فائی ہو جاتے ہیں- اس سے ایک جانب تو صحت بہتر ہوتی ہے انسان بیماریوں سے محفوظ ہوتا ہے اس کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے- بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے کشمش کے اندر بڑی مقدار میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو جسم میں سوڈیم کے اثرات کو کم کرتا ہے یاد رہے جسم میں سوڈیم کی موجودگی بلڈ پریشر کے اضافے کا سبب بنتا ہے- اس وجہ سے کشمش بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے- ہاضمے کو بہتر بناتا ہے کشمش میں فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور رات بھر بھیگے رہنے کی وجہ سے یہ جیل کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جس سے اس کی افادیت بڑھ جاتی ہے- اس وجہ سے نہار منہ جب اس کا استعمال کیا جاتا ہے تو یہ پیٹ صاف کر کے ہاضمے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور اس کے افعال کو درست کرتا ہے- ہڈيوں اور دانتوں کے لیے مفید سو گرام تک کشمش میں 50 گرام تک کیلشیم موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ مختلف اقسام کے وٹامن اور منرل کی موجودگی اس کو ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بہت مفید بناتا ہے اور اس کا صبح نہار منہ بھگو کر استعمال ہڈیوں کو مضبوط اور دانتوں کو چمک دار بناتا ہے- مسوڑھوں کے مسائل جو کیلشیم اور وٹامن سی کی کمی کے سبب ہوتے ہیں ان کو بھی درست کرنے میں یہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے- دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے بھگو کر کشمش کے استعمال کے سبب ایک جانب تو جسم سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں جس سے خون صاف ہوتا ہے اور دوسری جانب بلڈ پریشر کنٹرول ہوتا ہے- یہ تمام عوامل مل کر دل کے افعال کو بہت سپورٹ کرتے ہیں جس سے شریانوں میں خون کے بہاؤ میں بہتری آتی ہے اور تازہ خون بنتا ہے اور دل کو طاقت ملتی ہے- جنسی مسائل کا حل عام طور پر مردانہ کمزوری کے لیے کشمش کا استعمال ایک کشتے کی حیثیت رکھتا ہے اور مردانہ کمزوری کا خاتمہ کرتا ہے سرعت انزال کو کنٹرول کرتا ہے . اس کے ساتھ ساتھ مردانہ اسپرم کی کوالٹی کو بہتر بناتا ہے جس سے شادی شدہ افراد کی زندگی کو ایک سکون ملتا ہے کشمش کے استعمال میں احتیاط اگرچہ کشمش میں قدرتی مٹھاس موجود ہوتا ہے مگر اس کے باوجود یہ ذيابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان کا سبب بن سکتا ہے اور اس کے خون میں شوگر لیول کو بڑھانے کا باعث ہو سکتا ہے- اس کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو بھی اس کے استعمال کرتے ہوۓ یہ یاد رکھنا چاہیۓ کہ یہ بلڈ پریشر کی دوا کا نعم البدل نہیں ہو سکتا . تاہم یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ضرور ثابت ہو سکتا ہے . مگر ایسے تمام مریضوں کو چاہیے کہ وہ اس کے استعمال سے قبل اپنے معالج سے اس کے حوالے سے مشورہ ضرور کر لیں- . .