اسلام آباد

مدارس بل پر صدر کے اعتراضات جاننے کے لیے جے یو آئی کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) نے مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل پر صدر کے اعتراضات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھا دیا ہے۔
جے یو آئی کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط کے پارٹی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے لکھا۔ جے یو آئی نے خط میں سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل پر صدر مملکت کے اعتراضات مانگے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے خط میں لکھا ہے کہ اس بل کے تحت ہی پارلیمنٹ نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کی منظوری دی تھی، صدر مملکت کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کی نقول فراہم کی جائیں۔
خط میں اسپیکر کی جانب سے ان اعتراضات کو دور کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں صدر مملکت آصف زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگا کر واپس بھجوادیا تھا۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات میں مدارس رجسٹریشن بل پر صدرکے دستخط نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، اور آئندہ کوئی بھی تعاون مدرسہ رجسٹریشن بل کی منظوری سےمشروط کردیا تھا۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *