بلوچستان
گیس کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے، ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کا گیس کی قلت پر نوٹس لینے کا مطالبہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ نے ہائیکورٹ کے سامنے گھریلو خواتین کی جانب سے گیس کی قلت کے خلاف احتجاج پر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ محترمہ غزالہ گولہ نے کہا کہ سردی کے شدید موسم میں گیس کی عدم دستیابی کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر خواتین جو گھریلو کاموں میں مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکام سے درخواست کی کہ گیس کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مثر اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔