ڈاکٹر شفیع بزنجو کی برسی کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا،نیشنل پارٹی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو سیاسی سماجی اور طبی مسیحا تھے جو سیاسی طور پر تربیت سماجی طور پر احساس اور طبی حوالے سے علاج کرتے تھے ڈاکٹر شفیع بزنجو سیاسی سماجی اور طبی حوالے سے جاندار زندگی فراہم کرنے میں مصروف رہتے تھے۔15 دسمبر کو شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی برسی کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں تعذیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔بیان میں کہاگیا کہ ڈاکٹر شفیع بزنجو کی طویل جدوجہد و خدمات اجتماعی سوچ و فکر کو اجاگر کرتی ہے۔انہوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے علاقوں کے عوام کو نہیں چھوڑا اور ان کی ہر حال میں خدمت کو یقینی بنایا۔بیان میں کہا گیا کہ قومی سیاست طویل سفر پر مبنی ہے اور اس سفر میں ہر اس شخص کی خدمات ہے جو سیاسی طور پر باشعور اور فکری مضبوطی سے آراستہ تھے اور ہے۔سیاست قومی فکر کا نام ہے اور اس فکر پر قدغن لگ ہی نہیں سکتی بیان میں کہا گیا کہ کردار و عمل ہی تاریخ بنتی ہے اور ڈاکٹر شفیع بزنجو کی خدمات ان کی کردار و عمل کی گواہی دیتے ہیں۔شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو تاریخ میں ہمیشہ امر رئینگے