بلوچستان

سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے کوئٹہ سے حلقہ این اے 262 سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور انہیں بطور رکن اسمبلی بحال کردیا ہے۔
سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل منظور کرلی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق اپنے فیصلے کے بارے میں سپریم کورٹ کو مطمئن نہ کرسکا۔
دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن ملک کی تمام عدالتوں سے بالاتر ہے، آپ کو کسی چیز کی پرواہ ہی نہیں، کیا آپ کسی کو نہیں مانتے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ عدالتوں اور مجسٹریٹس کو بھی نہیں مانتے، خود بھی انکواٸری نہیں کرتے، کیا الیکشن کمیشن ایسا ٹراٸل کرنے کا حق رکھتی ہے، ٹراٸل کورٹ کی پاور الیکشن کمیشن کے پاس کہاں سے آئی ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے تو بلڈوزر لگایا ہوا ہے، ایک شخص کہتا ہے بیان حلفی میرا نہیں تو الیکشن کمیشن تعین کیسے کرتا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کا تعین کیسے کیا، کونسا قانون الیکشن کمشین کو اختیار دیتا ہے کہ وہ انکوائری کرسکے۔
عدالت میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے وکیل حارث عظمت نے کہا کہ عدالت کے سوالات بہت اچھے ہیں، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ سوال اچھے ہیں لیکن آپ جواب نہیں دے پا رہے۔ بعدازاں، عدالت نے الیکشن کمیشن کے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عادل بازئی کو بطور رکن قومی اسمبلی بحال کردیا۔
یاد رہے کہ رواں برس 21 نومبر کو الیکشن کمیشن نے فلور کراسنگ پر رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو نااہل قرار دے کر انہیں ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ 262 سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی جانب سے دائر ریفرنس پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے پیر کو این اے 262 کوئٹہ سے برطرف عادل بازئی کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔

🔴 PTI & SIC Parliamentary Party Meeting | Zartaj Gul Press Conference | D-Chowk Shooting Inquiry



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *