کراچی میں پانی بحران کا خدشہ، آٹھ روز کی مرمت کے بعد 84 انچ کی لائن سے پھر رساؤ شروع

گزشتہ دنوں لائن کی 8 روز مرمت کی گئی تھی، جس کے دوران بیشتر علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا تھا


کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا کیونکہ ریڈ لائن کی تعمیرات کے دوران متاثر ہو نے والی 84 انچ کی لائن جس کی مرمت میں 8 دن لگے اس میں سے رساو شروع ہو گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واٹر کارپوریشن کے حکام سرجوڑ کر بیٹھ گئے کہ لائن کی خرابی کے بعد پانی کی فراہمی معمول پر رکھی جائے یا روکی جائے، اس حوالے سے جمعرات کو اجلاس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں پانی کا بحران کا پھر سے خدشہ منڈلانے لگا ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران 3دسمبر کو 84 انچ کی لائن دو مقامات سے پھٹ گئی تھی جس کے بعد سے شہر میں پانی کی فراہمی بند کرکے مرمتی کام کیا گیا جو 8 دن تک جا ری رہا پانی بند ہو نے کی وجہ سے شہر میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہو گیا تھا۔
اس دوران شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھے ڈھائی ارب گیلن پانی 8 دن میں شہر کو فراہم نہیں کیا جا سکا تھا تاہم 8 دن کے بعد مرمتی کام کیا گیا اور شہر میں پانی کی فراہمی شروع کردی گئی تھی لیکن ایک مقام سے لائن میں رساؤ شروع ہو گیا جہاں گڑھے میں پانی بھر گیا جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ رساؤ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔
واٹر کارپوریشن اس صورتحال پر سرجوڑ کربیٹھ گئے جعمرات کو فیصلہ ہو گا کہ کر اچی میں دوبارہ پانی بند کر کے مرمتی کام کیاجا ئیں گا یا پانی کی فراہمی کے دوران ہی کام کیا جا ئیں گے لیکن کراچی میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
کراچی کے شہریوں نے 8 دن میں اپنی ضروریات پوری کر نے کے لئے تین ارب روپے سے زائد کا پانی خرید کراپنی ضروریات پوری کی تھی تاہم ایک با ر پھر کراچی کے شہر یوں کو پانی کے مسائل کا سامنے کا خدشہ ہے۔