تمام محکمے اپنے ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت مقررہ وقت تک مکمل کریں،وزیراعلیٰ بلوچستان
ہم نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پہ خرچ کرنا ہے ،اگر پلاننگ کمزور ہوگی تو مقررہ ہدف کا حصول ممکن نہیں ہوگا ، میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی پروگرام 2024-25 پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس ۔اجلاس میں صوبائی وزراء چیف سیکریٹری بلوچستان اور صوبائی سرکاری محکموں کے سیکریٹری صاحبان کی شرکت ۔اجلاس کو مختلف سرکاری محکموں کی جاری اور نئی ترقیاتی اسکیمات پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ ۔
اجلاس کو ترقیاتی منصوبوں پر مجموعی پیشرفت ،سیکٹر وائز ترقیاتی منصوبوں کی اتھارائزیشن اور اجراء شدہ فنڈز کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔ اجلاس کو محکمانہ 50 فیصد سے زائد اور اس کم خرچ ہونے والے ترقیاتی بجٹ پر بھی بریفنگ وزیراعلیٰ کا اب تک کم ترقیاتی بجٹ استعمال میں لانے والے محکموں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار ۔تمام محکمے اپنے ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت مقررہ وقت تک مکمل کریں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹینے کہاہے کہ ہم نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پہ خرچ کرنا ہے ۔اگر پلاننگ کمزور ہوگی تو مقررہ ہدف کا حصول ممکن نہیں ہوگا ۔ تمام ترقیاتی منصوبوں پر آئندہ مالی سال کے اختتام سے قبل ہی فزیکل پراگریس ہونی چاہیے ۔ اس حوالے سے حکمت عملی تبدیل کرے اور روزانہ کی بنیاد پر اسکیمات پر پیش رفت سے متعلق رپورٹ کرے ۔
25 اسپورٹس کمپلیکسز کو6 ماہ میں مکمل کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ کی سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت۔اس منصوبے کے لئے الگ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت ۔کسی کو الزام نہ دیں بلکہ خود ان اسکیمات کی اونر شپ لیں۔ وزیراعلیٰ کی تمام سیکریٹریز کو ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ اگلے ہفتے تک ہر صورت غیر منظور شدہ اسکیمات کو متعلقہ فورم سے منظور کروا کے پیش رفت سے آگاہ کریں۔ سیکریٹری صاحبان پوری تیاری کے ساتھ آیا کریں ۔تعلیم اور صحت ہماری بنیادی ترجیحات ہیں۔تعلیم اور صحت سے متعلق منصوبوں میں کسی تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ترقیاتی منصوبوں پر بر وقت عملدرآمد سے اس کے براہ راست ثمرات عوام تک پہنچے گے ۔