فن و ثقافت شوبز

رادھیکامرچنٹ 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات میں کیوں شامل؟

کرکٹر ہاردک پانڈیا اور آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان بھی اس فہرست میں شامل تھے


ممبئی (قدرت روزنامہ)مشہور بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی بہو رادھیکا مرچنٹ 2024 میں گوگل پر بھارت میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں، وہ اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر آئیں، جس کی بڑی وجہ ان کی اور اننت کی شاندار شادی کی تقریبات تھیں۔
اس جوڑے کی تین دن تک جاری رہنے والی شادی سے پہلے کی تقریبات اور جولائی میں ہونے والی شاندار شادی نے ملک بھر میں توجہ حاصل کی۔ یہ تقریبات میڈیا اور عوام کے درمیان موضوع بحث بن گئیں، جس کی وجہ سے رادھیکاکا نام بار بار سرچ کیا گیا۔
2024 میں بھارت میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت پہلوان وینیش پھوگاٹ تھیں، جنہوں نے اولمپکس میں حصہ لے کر زبردست توجہ حاصل کی۔ دوسرے نمبر پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار رہے جبکہ تیسرے نمبر پر فوڈ پروسیسنگ کے مرکزی وزیر چراغ پاسوان رہے۔ کرکٹر ہاردک پانڈیا اور آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان بھی اس فہرست میں شامل تھے۔
ہاردک پانڈیا میدان میں بہترین کارکردگی اور اپنی بیوی نتاشا سے علیحدگی کی خبروں کے باعث خبروں میں رہے جبکہ پون کلیان کی بھارتی سیاست میں ترقی نے انہیں سرخیوں میں رکھا۔
دیگر مشہور شخصیات میں ششانک سنگھ، اداکارہ پونم پانڈے، کرکٹر ابھیشیک شرما اور بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیا سین شامل تھے۔ عالمی سطح پر بھی پون کلیان سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت بنے، جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔

🛑 Imran Khan's Freedom Soon? | PTI Negotiations | Sher Afzal Marwat in Action



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *