کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی ، پاکستانی پٹرول پمپ پر پہنچنا شروع۔۔۔ موٹرسائیکل والوں کو پیٹرول ریلیف کی فراہمی کے لیے پیٹرولیم ڈویژن نے سفارشات تیار کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن حکام کی جانب سے تیار کی گئی سفارشات میں کہا گیا کہ اس پالیسی میں لوئر مڈل کلاس کو فوکس کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں صرف کم آمدن والے موٹرسائیکل مالکان کو ریلیف دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ سمری میں تجویز پیش کی گئی کہ موٹرسائیکل مالکان کو 10 سے 20 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے۔ پٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق سبسڈی پی ایس او کارڈ کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ صارف کے اکاؤنٹ میں بھی سبسڈی کی رقم بھیجی جا سکتی ہے۔

آمدن ، رہائش اور خاندان کے افراد کا ڈیٹا نادرا سے لیا جائے گا۔ ماہانہ 35 سے 40 ہزار روپے سے زائد آمدن والے سبسڈی کے لیے نا اہل ہوں گے۔ ملک میں تین کروڑ موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہیں جن میں سے پونے دو کروڑ آن روڈ ہیں۔ کمرشل موٹرسائیکل چلانے والوں کو سبسڈی نہ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ صرف 30 سے 35 سال سے زائد عمر کے افراد کو ہی سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق فیصلے سے قومی خزانے پر سالانہ 20 سے 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق پلان کی کامیابی کی صورت میں سبسڈی کا دائرہ کار بڑھایا جا سکتا ہے۔ کوشش ہے کہ سفارشات پر جلد سے جلد عملدرآمد کیا جائے۔ سفارشات کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان ہی دیں گے۔ یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے12روپے تک کا ہوشربا اضافہ کیا تھا۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں 9 روپے سے 12روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، حکم نامہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت134روپے48پیسےمقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں10روپے95پیسے کا اضافہ کے بعد نئی قیمت 110روپے 26پیسے ہوگئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں8روپے84پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت108روپے35 پیسے ہوگئی۔ پیٹرول کی قیمت میں اس قدر اضافے پر عوام کی جانب سے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کم آمدن والوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی پلان بنانے کی ہدایت کی تھی۔