پاکستان

آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر پر 5 فیصد سود ، قرضہ 10 سال میں واپس ہو گا

قرض پر 50 بیسز پوائنٹس سروس چارجز شامل ہیں جبکہ قرضہ 10 سال کی مدت میں قابلِ واپسی ہو گا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے 7 ارب ڈالر قرض پر کتنا سود ادا کرے گا اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے 5 فیصد شرح سود پر قرض لیا ہے ،قرض پر 50 بیسز پوائنٹس سروس چارجز شامل ہیں جبکہ قرضہ 10 سال کی مدت میں قابلِ واپسی ہو گا۔
وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے کو ششماہی بنیاد پر 12 اقساط میں قرض واپس کیا جائے گا ،چینی بینکوں سمیت دیگر اداروں سے 7 سے 8 فیصد سود پر قرضہ لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط ستمبر میں موصول ہوئی تھی۔ آئی ایم ایف کا یہ قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہے۔

🛑 Imran Khan's Freedom Soon? | PTI Negotiations | Sher Afzal Marwat in Action



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *